تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
17 اپریل 2012
وقت اشاعت: 14:6

فوجی مقاصد کیلئے جدید ترین روبوٹ تیار

امریکی محکمہ دفاع نے فوجی مقاصد کے لیے جدید ترین روبوٹ تیار کر لیا ہے۔ جو انسانوں کی طرح نقل و حرکت کر سکتا ہے۔ پیٹ مین نامی یہ روبوٹ نہ صرف خود چل سکتا ہے بلکہ انسانوں کی طرح رینگ کر بھی پیش قدمی کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس روبوٹ کو خصوصی طور کیمیائی حملوں کے دوران استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی بوسٹن ڈائینیمکس کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جو انسانوں کی طرح چل پھر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.